22 جنوری 2014 - 20:30
کوئٹہ کی مائیں،بہنیں سڑکوں پہ ہوں تو ہم گھروں میں کیسے چینسے بیٹھیں،سیدہ عصمت

ایم ڈبلیو ایم بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما کا کہنا ہے کہ ہمارا دل کوئٹہ کی مظلوم خواتین کے ساتھ دھڑکتا ہے، کوئٹہ کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنے آپ کو ہرگز تنہا نہ سمجھیں۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام سانحہ مستونگ کے خلاف الزہراء ہال اسکردو میں دھرنے کا آغاز ہو گیا ہے۔ جس میں خواتین جوق در جوق شریک ہو رہی ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما سیدہ عصمت نے اسلام ٹائمز کے ذرائع کو بتایا ہے کہ جب کوئٹہ کی شدید سردی میں خواتین مائیں، بہنیں اپنے جگر گوشوں کی لاشوں کے ہمراہ سڑکوں پر صدائے احتجاج بلند کر رہی ہوں تو ہم کیسے گھروں میں چین سے بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دل کوئٹہ کی مظلوم خواتین کے ساتھ دھڑکتا ہے، کوئٹہ کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنے آپ کو ہرگز تنہا نہ سمجھیں۔ ان کے مطالبات کی منظوری کے لیے ہم بھی صدائے احتجاج بلند کرتی رہیں گی۔

.......

/169